* اولاد کے لئے الله ہی سے دعا مانگیں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines‎ 

اولاد کے لئے الله سے ہی د عا مانگیں  

سوره نمبر ٧، الاعراف ، آیتیں نمبر ١٨٩، ١٩٠، ١٩١ اور  ١٩٢.   


هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ نَّـفۡسٍ وَّاحِدَةٍ وَّجَعَلَ مِنۡهَا زَوۡجَهَا لِيَسۡكُنَ اِلَيۡهَا‌ ۚ فَلَمَّا تَغَشّٰٮهَا حَمَلَتۡ حَمۡلًا خَفِيۡفًا فَمَرَّتۡ  بِه‌  فَلَمَّاۤ اَثۡقَلَتۡ دَّعَوَا اللّٰهَ رَبَّهُمَا لَٮِٕنۡ اٰتَيۡتَـنَا صَالِحًا لَّـنَكُوۡنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيۡنَ‏

o فَلَمَّا آتَاهُمَا صَالِحاً جَعَلاَ لَهُ شُرَكَاء فِيمَا آتَاهُمَا فَتَعَالَى اللّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ

أَيُشْرِكُونَ مَا لاَ يَخْلُقُ شَيْئاً وَهُمْ يُخْلَقُونَ

وَلاَ يَسْتَطِيعُونَ لَهُمْ نَصْرًا وَلاَ أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ

ترجمہ :

وہ الله ہی ہے جس نے تمہے ایک جان سے پیدا کیا  پھر اسی جنس سے اسکا جوڑا بنایا  تاکہ اس کے پاس سکوں حاصل کر سکے پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانک لیا تو اس کو خفیف سا حمل رہ گیا  جسے لئے وہ چلتی پھرتی رہی پھر جب وہ بوجھل ہو گئی تو دونوں نے ملکر الله سے د عا کی کہ اگر تو نے ہمیں اچھا سا بچہ دیا تو ہم تیرے شکر گزار ہونگیں مگر جب ہم نے ان کو صحیح سالم بچہ دے دیا تو اس کی اس بخشش اور عنایت میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھیرانے لگے الله بہت بلند و برتر ہے ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں کیسے نادان ہیں یہ لوگ کہ ان کو خدا کا شریک ٹھیراتے ہیں جو کسی چیز کو بھی پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کے جاتے ہیں جو نہ کسی کی مدد کر سکتے ہیں اور نہ اپنی مدد پر قادر ہیں ؟  

سوره نمبر ٤٢ ، الشورا ، آیت نمبر ٤٩ اور ٥٠

لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَاء يَهَبُ لِمَنْ يَشَاء إِنَاثًا وَيَهَبُ

لِمَن يَشَاء الذُّكُورَ

o أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا وَيَجْعَلُ مَن يَشَاء عَقِيمًا إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ

ترجمہ :

الله زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جسے چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکیاں اور لڑکے ملا جلا کر دیتا ہے جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے 



Comments