* اسلام میں غسل اور تیمم کا طریقہ
Contents > 7. Important Guidelines >
اسلام میں غسل اور تیمم کا طریقہ
سوره نمبر ٥، المائدہ، آیت نمبر ٦ کا حصّہ
وَإِن كُنتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُواْ وَإِن كُنتُم مَّرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاء أَحَدٌ مَّنكُم
مِّنَ الْغَائِطِ أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَاء فَلَمْ تَجِدُواْ مَاء فَتَيَمَّمُواْ صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُواْ
بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُم مِّنْهُ مَا يُرِيدُ اللّهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُم مِّنْ حَرَجٍ وَلَـكِن يُرِيدُ
o لِيُطَهَّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
ترجمہ :
اے ایمان والو ! اگر آپ جنابت ( رسمی نا پاکی) کی حالت میں ہو تو غسل کرنا فرض ہوگا - لیکن اگر کوئی بیمار ہو یا سفر میں ہو یا اگر کوئی رفع حاجت کر کےآئے یا تم نے عورتوں کوہاتھ لگایا ہو، اور پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو بس اس پر ہاتھ مار کر چہرے پر اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو الله تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہے پاک کرے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دے شاید کہ تم شکر گزار بنو
تبصرہ :
جن حالات میں غسل فرض ہوتا ہے وہ ہیں :
· جنسی تعلقات ہونے کے بعد
· جب عورتوں کا حیض کا وقفہ ختم ہو تو
الله کے رسول (صلی الله و علیہ و سلم) نے حضرت فاطمہ بنت حبیش سے فرمایا " جب تمارا حیض شروع ہو تو عبادت کرنا بند کردو اور جب یہ حالت ختم ہو تو غسل کے بعد عبادت شروع کر دو " ( صحیح بخاری )
غسل کرنے کا طریقہ :
مفتی اسلامک انسٹی ٹوٹ اف ت ٹو رانٹو، اونٹاریو ، کینیڈا نے غسل کا طریقہ اس طرح بتایا :
· کس لئے غسل کر رہے ہیں اس کی نییت کریں
· اعزاے تناسل کو اچھی طرح پانی سے دھویں
· اس کے بعد وضو کریں
· پورے جسم پر پانی ڈالیں کہ کوئی حصّہ نہ چھوٹے
· پورے جسم کو تین بار دھونا افضل ہے
اس طرح آپ پاک ہو جائنگے اور پھر عبادت کرنے کے قابل ہو جائنگے
تیمم ان حالات میں کیا جا سکتا ہے
· جب پانی موجود نہ ہو
· جب پانی کی بہت قلّت ہو اور پانی کے استمعال ایک مثلا نا بن جاۓ
· پانی کا ذریعہ بہت دور ہو اور وہاں جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
· جب کوئی شخص بیمار ہو اور پانی کے استمعال سے صحت پر برا اثر ہو سکتا ہے
تیمم کرنے کا طریقہ :
· پاک مٹی لیں یا ریت یا چٹان جو نجاست سے پاک ہو
· تیمم سے پہلے نییت کریں
· اپنے ہاتھوں کو مٹی پر مارئے اس کے بعد جو مٹی لگ گئی ہو تو اس کو جھٹک لیں
· اس کے بعد اپنے چہروں پر سے ہاتھوں کو پھیر لیں
· اپنے ہاتھوں کو مٹی پر مارئے ان کو جھٹکنے کے بعد بائیں ہاتھ کی ہتھیلی اور انگلیوں کے ساتھ داہنے ہاتھ کے دونوں طرف کوہنی تک پھیرلیں پھر اسی طرح سیدھے ہاتھ سے بائیں ہاتھ کی کوہنی تک پھیر لیں
یاد رکھیے کہ اگر پانی درکار ہو جائے تو تیمم ختم ہو جاۓ گا اور وضو کرنا لازمی ہوگا