* الله پر بھروسہ کریں
Contents > 7. Important Guidelines >
الله پر بھروسہ کریں
سوره نمبر ٣، العمران ، آیت نمبر ١٦٠
إِن يَنصُرْكُمُ اللّهُ فَلاَ غَالِبَ لَكُمْ وَإِن يَخْذُلْكُمْ فَمَن ذَا الَّذِي يَنصُرُكُم مِّن بَعْدِهِ وَعَلَى
o اللّهِ فَلْيَتَوَكِّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ :
الله تمہاری مدد پر ہو تو کوئی طاقت تم پر غالب آنے والی نہیں ،اور وہ تمھیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کر سکتا ہو ؟ پس جو سچے مومن ہیں ان کو الله پر ہی بھروسہ رکھنا چاہئے
سوره نمبر ٥٨، المجادلہ ،آیت نمبر ١٠ کا حصّہ
o وَلَيْسَ بِضَارِّهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ :
الله کے حکم کے بنا کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا تو مومنوں کو الله ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے
سوره نمبر ٦٤، التغابن ، آیت نمبر ١٣
o اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَعَلَى اللَّهِفَل ْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ :
الله وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں لہٰذا ایمان والوں کو الله ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے
سوره نمبر ٦٥، الطلاق ، آیت نمبر ٣ کا حصّہ
وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَىاللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ
ترجمہ :
جو الله پر بھروسہ کرے وہ اس کے لئے کافی ہے الله اپنا پورا کام کرکے رہتا ہے
تبصرہ :
ایک مذہبی عالم نے بیان کیا تھا
"ایک بار نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا " کہ وہ صرف اپنے معاملات پر الله پر بھروسہ کریں اگلے روز ان کے ایک صحابی نے جو ایک اونٹ پر سوار ہو کر آئے تھے اس پر سے نیچے اتر کر نبی (ص) سے پوچھا، "کیا میں اس اونٹ کو کسی سے رسی سے باندھ دوں یا اللہ پر بھروسہ کروں " اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا "تم اونٹ کو رسی سے باندھ دو اور پھر اللہ پر بھروسہ کرو اور رسی پر بھروسہ نہ کرنا "
واضح طور پر اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے کوششیں کریں اور پھر صرف اللہ پر ہی اعتماد کریں