* ایمان والوں کو اور دیگر لوگوں کو قتل نہ کریں
Contents > 7. Important Guidelines >
ایمان والوں کو اور دیگر لوگوں کو قتل نہ کریں
سوره نمبر ٤، النساء، آیت نمبر ٩٣
وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ
o عَذَابًا عَظِيمًا
ترجمہ :
وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنّم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیگا اس پر الله کا غضب اور لعنت ہے اور الله نے اس کے لئے سخت عذاب تیّار کر رکھا ہے
سوره نمبر ٦، الانعام، آیت نمبر ١٥١ کا حصّہ
o وَلاَ تَقْتُلُواْ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ ذَلِكُمْ وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
ترجمہ :
کسی جان کو جس کے قتل کو الله نے حرام کر دیا ہے اس کو قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر ان باتوں کا وہ تمہے ارشاد فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو
سوره نمبر ١٧، الاسرا، آیت نمبر ٣٣
وَلاَ تَقْتُلُواْ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّهُ إِلاَّ بِالحَقِّ وَمَن قُتِلَ مَظْلُومًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيِّهِ
o سُلْطَانًا فَلاَ يُسْرِف فِّي الْقَتْلِ إِنَّهُ كَانَ مَنْصُورًا
ترجمہ :
کسی نفس کو قتل نہ کرو جسے الله نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ ، اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے اس کے وارث کو قصاص کے مطالبے کا حق دیا گیا ہے اس کو چاہئے کہ قتل کے قصاص میں زیادتی نے کرے اس کی مدد کی جائیگی