* ایمان والے ایک دوسرے سے نہ لڑیں
Contents > 7. Important Guidelines
ایمان والے آپس میں نہ لڑیں
سوره نمبر ٤٩، الحجرات ، آیتیں نمبر ٩ اور ١٠
وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى
الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ فَإِن فَاءتْ فَأَصْلِحُوا
oبَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
o إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
ترجمہ :
اگر مومنوں میں سے دو گروہ آپس میں لڑیں تو ان کے درمیان صلح کرادو اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والوں سے لڑو یہاں تک کہ وہ الله کے حکم کی طرف پلٹ آئے پھر اگر وہ پلٹ آئیں تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کرادو اور انصاف کرو کہ الله انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے دراصل مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو اور الله سے ڈرو امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائیگا