* توبہ کرکے الله سے معافی مانگیں
Contents > 7. Important Guidelines >
توبہ کرکے الله سے معافی مانگیں
سوره نمبر ٤ النساء آیت نمبر ١٧ اور ١٨
إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللّهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوَءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِن قَرِيبٍ
o فَأُوْلَـئِكَ يَتُوبُ اللّهُ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللّهُ عَلِيماً حَكِيماً
وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ حَتَّى إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ إِنِّي
o تُبْتُ الآنَ وَلاَ الَّذِينَ يَمُوتُونَ وَهُمْ كُفَّارٌ أُوْلَـئِكَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ :
الله انہیں لوگوں کی توبہ قبول کرتا ہے جو نادانی میں گناہ کر بیٹھتے ہیں پھر جلد توبہ کر لیتے ہیں ایسے لوگوں پر الله مہربانی کرتا ہے اور وہ سب کچھ جانتا ہے اور حکمت والا ہے اور ایسے لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوتی جو برے کام کرتے رہتے ہیں جب ان پر برا وقت آتا ہے اس وقت وہ کہتا ہے میں نے توبہ کی نہ ان کی توبہ قبول ہوتی ہے جو کفر کی حالت میں مریں ایسے لوگوں کے لئے ہم نے عذاب الیم کر رکھا ہے
سوره نمبر ٢٠ ،طہ آیت نمبر ٨٢
o وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَى
ترجمہ :
البتہ جو توبہ کرلے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے پھر سیدھا راستہ چلتا رہے اسکے لئے میں بہت در گزر کرنے والا ہوں
،سوره نمبر ٦٦ التحریم ، آیت نمنبر ١٨
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَّصُوحًاعَسَى رَبُّكُمْ أَن يُكَفِّرَ عَنكُمْ
سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍتَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّوَالَّذِينَ
آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْوَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا
o وَاغْفِرْ لَنَاإِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ :
اے ایمان والوں ! الله سے صاف دل سے توبہ کرو – امید ہے کہ وہ تمھارے گناہ دور کر دیگا اور تمھیں ایسی جنّتوں میں داخل کریگا جس کے نیچے نہریں بہ رہی ہونگیں اس دن الله اپنے نبی کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے رسوا نہیں کریگا ان کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی جانب دوڑرہا ہوگا اور وہ الله سے التجا کرے گا ایے ہمارے رب ہمارا نور ہمارے لئے مکممل کر دے اور ہمیں معاف کردے اور تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
سورہ نمبر ٤٠ المومن / غافر ، آیت نمبر ٧
اَلَّذِيۡنَ يَحۡمِلُوۡنَ الۡعَرۡشَ وَمَنۡ حَوۡلَه يُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَيُؤۡمِنُوۡنَ بِه وَيَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا رَبَّنَا وَسِعۡتَ كُلَّ شَىۡءٍ رَّحۡمَةً وَّعِلۡمًا فَاغۡفِرۡ لِلَّذِيۡنَ تَابُوۡا وَاتَّبَعُوۡا سَبِيۡلَكَ وَقِهِمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ
ترجمہ :
جو (فرشتے) عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد حلقہ باندھے ہوئے ہیں وہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اس پر ایمان لاتے ہیں اور ایمان والوں کے لیے بخشش مانگتے ہیں کہ اے ہمارے رب تیری رحمت اور تیرا علم سب پر حاوی ہے پھر جن لوگو ں نے توبہ کی ہے اور تیرے راستے پر چلتے ہیں انہیں بخش دے اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے