* جوا ، شراب اور بت خانوں سے پرہیز کریں
Contents > 7. Important Guidelines >
جوا ، شراب اور بت خانوں سے پرہیز کریں
سوره نمبر ٥، المائدہ، آیت نمبر ٩٠
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنصَابُ وَالأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ
o فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
ترجمہ :
اے ایمان والوں ! شراب اور جوا اور بت کے آستانے اور فال نکالنے کے پانسے سب شیطانی کام ہیں ان سب سے بچتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ
سوره نمبر ٥، المائدہ ، آیت نمبر ٩١
إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ
o وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ
ترجمہ :
شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ جوئے اور شراب کے سبب تمھارے درمیان دشمنی اور رنجش ڈلوادے اور تمھیں الله کی یاد سے اور نماز سے روک دے تو کیا تم ان کاموں سے باز نہیں رہوگے ؟
سوره نمبر ٢٢، الحج ، آیت نمبر ٣٠ کا حصّہ
فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ
ترجمہ :
تم بتوں کی گندگی اور پلیدی سے بچو