* خاوند اوربیویوں کو اور مرد اور عورتوں کو نوازا جائگا
Contents > 7. Important Guidelines >
خاوند اور بیویوں کو اور مرد اور عورتوں کو نوازا جائیگا
سوره نمبر ٤٣، الزخرف ، آیت نمبر ٦٩ سے ٧١ تک
ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ o الَّذِينَ آمَنُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا مُسْلِمِينَ
يُطَافُ عَلَيْهِم بِصِحَافٍ مِّن ذَهَبٍ وَأَكْوَابٍ وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنفُسُ وَتَلَذُّ
o الْأَعْيُنُ وَأَنتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ :
او میرے بندوں جو ایمان لاۓ تھے اور فرمانبردار بن کر رہے تھے اب جنّت میں داخل ہو جاؤ تم اور تمھاری بیویاں تمھیں خوش کر دیا جائگا انکے آگے سونے کے تھال اور ساغر گردش کرائے جائیں گے اور وہ جو خواہش کریں گے اور جو چیزیں انکی نگاہوں کو لذّت دیں گی وہ انکو ہمیشہ ملیںگی اور وہ ہمیشہ وہاں رہیں گے
سوره نمبر ٤، النساء آیت نمبر ١٢٤
وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتَ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُوْلَـئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلاَ
o يُظْلَمُونَ نَقِيرًا
ترجمہ :
اور جو نیک عمل کریگا خواہ مرد ہو یا عورت ، اور اگر وہ ایمان والے ہیں تو وہ جنّت میں داخل ہونگے انکے ساتھ ذرّہ برابر بھی حق تلفی نہ ہوگی
سوره نمبر ٣٣، الاحزاب ، آیت نمبر ٣٥
إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيراً وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمً
ترجمہ :
یقینن، جو مرد اور عورتیں مسلم ہیں، مومن ہیں ، مطیع فرمانبردار ہیں، راست باز ہیں، صابر ہیں، الله کے آگے جھکنے والے ہیں، صدقہ دینے والے ہیں، روزہ رکھنے والے ہیں ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، الله کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں، الله نے ان کے لئے مغفرت اور بڑا اجر تیّار کر رکھا ہے
سوره نمبر ٣٣، الاحزاب، آیت نمبر ٧٣
لِيُعَذِّبَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكَاتِ وَيَتُوبَ اللَّهُ
o عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
ترجمہ :
الله منافق مرد اور عورتوں کو سزا دیگا اور کافر مرد اور عورتوں کو بھی، اور الله ایمان والے مرد اور عورتوں پر رحمت نازل کریگا ، الله بڑا معاف کرنے والا اور رحم والا ہے
سوره نمبر ٤٠، المومن ، آیت نمبر ٤٠
مَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَلَا يُجْزَى إِلَّا مِثْلَهَا وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ
o مُؤْمِنٌ فَأُوْلَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ
ترجمہ :
جو برائی کریگا اس کو اتنا ہی بدلہ ملیگا جتنی اس نے برائی کی ہوگی اور جو نیک عمل کریگا خواہ مرد ہو یا عورت – بشرطیکہ ہو وہ مومن ، ایسے سب لوگ جنّت میں داخل ہونگیں جہاں انکو بے حساب رزق دیا جائگا