* خواتین کے حیض کے دوران احتیاتی تدابیر
Contents > 7. Important Guidelines >
خواتین کے حیض کے دوران احتیاتی تدابیر کریں
سوره نمبر ٢،البقر ، آیت نمبر ٢٢٢
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا
تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ
o إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ
ترجمہ :
پوچھتے ہیں حیض کا کیا حکم ہے – وہ ایک گندگی کی حالت ہے اس میں عورتوں سے الگ رہو اور ان کے قریب نہ جاؤ جب تک وہ پاک صاف نہ ہو جائیں پھر وہ پاک ہو جائیں تو ان کے پاس جاؤ اس طرح کہ الله نے تمھیں حکم دیا ہے الله ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو برائی سے دور رہیں اور پاکیزگی اختیار کریں
تبصرہ :
مذہبی علماءکے مطابق " قریب نہ جانے " کا مطلب ہے کے عورت کے حیض کی حالت میں خاوند اپنی ذاتی ضرورت کے لئے بیوی کے قریب نہ جائے –دوسری طرف ،خاندان کے تمام ممبروں کے ساتھ کھانا پکانے یا ساتھ میں بیٹھنے یا کھانا کھانےکے سلسلے میں ایسی خواتین کی تحریکوں کو محدود نہیں ہونا چاہئے