* ریا کاری سے بچیں
Contents > 7. Important Guidelines >
ریاکاری سے بچیں
سوره نمبر ٢، البقر ، آیت نمبر ٢٦٤
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَىٰ كَالَّذِي يُنْفِقُ مَالَهُ
رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَيْهِ تُرَابٌ
فَأَصَابَهُ وَابِلٌ فَتَرَكَهُ صَلْدًا لَا يَقْدِرُونَ عَلَىٰ شَيْءٍ مِمَّا كَسَبُوا وَاللَّهُ لَا
o يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ
ترجمہ :
اے ایمان والوں ! اپنے صدقات کو احسان جتا کر اور دکھ دیکر اس شخص کی طرح خاک میں نہ ملا دو جو اپنا مال محض دکھانے کے لئے خرچ کرتا ہے اور نہ الله پر ایمان رکھتا ہے نہ آخرت پر، اسکے خرچ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک چٹان تھی جس پر مٹی کی تہہ جمی ہوئی تھی اس پر زور کا مینہ برسا تو ساری مٹی بہہ گئی اور صاف چٹان کی چٹان رہ گئی ایسے لوگ خیرات کر کے جو نیکی کماتے ہیں اس سے کچھ بھی انکے ہاتھ نہیں اور کافروں کو سیدھا راستہ دکھانا الله کا دستور نہیں .
سوره نمبر ٤، النساء آیت نمبر ٣٨
وَالَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رِئَـاء النَّاسِ وَلاَ يُؤْمِنُونَ بِاللّهِ وَلاَ بِالْيَوْمِ الآخِرِ وَمَن يَكُنِ
o الشَّيْطَانُ لَهُ قَرِينًا فَسَاء قِرِينًا
ترجمہ :
اور وہ لوگ الله کو پسند نہیں ہیں جو اپنے مال محض لوگوں کو دکھانے کے لئے خرچ کرتے ہیں اور در حقیقت نہ الله پر ایمان رکھتے ہیں اور نہ روز آخر پر –سچ یہ ہے کہ شیطان جس کا رفیق ہوا اسکو بہت بری رفاقت میسّر آئ