* کنجوسی یا بخل نہ کرنا
Contents > 7. Important Guidelines >
کنجوسی یا بخل نہ کرنا
سوره نمبر ٣، العمران ، آیت نمبر ١٨٠
وَلاَ يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمُ اللّهُ مِن فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَّهُمْ بَلْ هُوَ شَرٌّ
لَّهُمْ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُواْ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلِلّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاللّهُ
o بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
ترجمہ :
جن لوگوں کو الله نے اپنے فضل سے نوازا ہے اور پھر وہ بخل سے کام لیتے ہیں وہ اس خیال میں نہ رہیں کہ یہ بخیلی ان کے لئے اچھی ہے –نہیں، یہ ان کے حق میں نہایت بری ہے اور جو کچھ وہ اپنی کنجوسی سے جمع کر رہے ہیں وہی قیامت کے روز ان کے گلے کا طوق بن جائگا زمین اور آسمانوں کی میراث الله ہی کے لئے ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو الله اس سے با خبر ہے
سوره نمبر ٤، النساء ، آیت نمبر ٣٧
الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَيَكْتُمُونَ مَا آتَاهُمُ اللّهُ مِن فَضْلِهِ وَأَعْتَدْنَا
o لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا
ترجمہ :
اور ایسے لوگ بھی الله کو پسند نہیں ہیں جو کنجوسی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی کنجوسی کرنے کی ہدایت کرتے ہیں اور جو کچھ ان کو الله نےاپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپاتے ہیں ہم نے ناشکروں کے لئے ذلّت کا عذاب تیّار کر رکھا ہے
سوره نمبر ١٧، الاسرا (بنی اسرائیل) آیت نمبر ٢٩
o وَلاَ تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلَى عُنُقِكَ وَلاَ تَبْسُطْهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَّحْسُورًا
ترجمہ :
نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ رکھو اور نہ اسے بلکل ہی کھلا چھوڑ دو کہ ملامت زدہ اور عاجز بن کر رہ جاؤ –
سوره نمبر ٩٢، اللیل ، آیتیں نمبر ٨ سے ١١
o فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى o وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى o وَأَمَّا مَن بَخِلَوَاسْتَغْنَى
o وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّى
ترجمہ :
اور جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنا رہا –اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا –اسے ہم سختی میں پہنچائیں گے –اور اس کا مال آخر اس کے کس کام آئیگا جب کہ وہ ہلاک ہو جائگا