* یتیم کے مال کی حفاظت کریں
Contents > 7. Important Guidelines >
یتیم کے مال کی حفاظت کریں
سوره نمبر ٤، النساء ، آیت نمبر ٦
وَابْتَلُواْ الْيَتَامَى حَتَّىَ إِذَا بَلَغُواْ النِّكَاحَ فَإِنْ آنَسْتُم مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُواْ إِلَيْهِمْ
أَمْوَالَهُمْ وَلاَ تَأْكُلُوهَا إِسْرَافًا وَبِدَارًا أَن يَكْبَرُواْ وَمَن كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَن
كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُواْ عَلَيْهِمْ وَكَفَى
o بِاللّهِ حَسِيبًا
ترجمہ :
یتیموں کی جانچ کرتے رہو کے وہ نکاح کی عمر تک پہنچ جائیں پھر اگر تم ان میں اہلیت پاؤ تو ان کے مال ان کے حوالے کر دو ایسا کبھی نہ کرنا کہ اس خوف سے ان کا مال جلدی جلدی کھا جاؤ کہ بڑے ہوکر اپنے حق کا مطالبہ کریں گے یتیم کا سرپرست جو مال دار ہو وہ پرہیزگاری سے کام لے اور جو غریب ہو وہ معروف طریقے سے کھا لے پھر جب ان کے مال حوالے کرنے لگیں تو لوگوں کو اس پر گواہ بنالو اور حساب لینے کے لئے الله کافی ہے
سوره نمبر ٤، النساء ، آیتنمبر ١٠
إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ
o سَعِيرًا
ترجمہ :
جو لوگ یتیموں کا مال نا جائز طریقے سے کھا جاتے ہیں در حقیقت اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہیں وہ ضرور جہاننمکی بھڑکتی آگ میں جھونکیں جائینگے
سوره نمبر ١٧، الاسرا (بنی ِاسرئیل) آیت نمبر ٣٤ کا حصّہ
وَلاَ تَقْرَبُواْ مَالَ الْيَتِيمِ إِلاَّ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ
ترجمہ :
یتیم کے مال کے پاس نہ پھٹکنا مگر بہتر طریقے سے یہاں تک کہ وہ اپنے شباب تک پہنچ جائیں