* 1. خاندان کے سربراہ کی ذمداری
Contents > 7. Important Guidelines
· خاندان کے سربراہ کی ذمداری
سوره نمبر ٦٦، ات تحریم ، آیت نمبر ٦
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواقُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُعَلَيْهَا
o مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْوَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ
ترجمہ :
اے ایمان والوں ! تم خود کو اور اپنے خاندان کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ہم نے اس پر فرشتے مقرّر کر رکھے ہیں جو بڑے سخت گیر ہیں اور ہمارے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو بھی انکو حکم دیا جاتا ہے اسکو بجا لاتے ہیں
سوره نمبر ٢٠، طہ ، آیت نمبر ١٣٢
وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُكَ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَى
ترجمہ
ا پنے خاندان کے لوگوں کو نماز کی تلقین کرو اور خود بھی پابند رہو ہم تم سے کوئی رزق نہیں چاہتے رزق تو ہم تم کو دے ہی رہے ہیں اور انجام کی بھلائی تقوا میں ہی ہے
تبصرہ
عام طور پر خاندان کا سربراہ باپ ہوتا ہے جو اپنے خاندان کی ہر معاملے میں دیکھ بھال کرتا ہے وہ ہمیشہ اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ خاندان کے لوگوں کی مالی ضرورتوں کو پورا کرے تاکہ وہ لوگ آرام دہ اور بے فکری کی زندگی گزاریں اسی لئے الله نے بھی خاندان کے سربراہ پر ذمداری دی ہے کہ اس کے خاندان کے لوگ آخرت میں بھی سکوں سے رہیں اس کام کو پورا کرنے خاندان کے سربراہ پر ذمداری ہوگی کہ وہ مذہب اسلام کا علم حاصل کرے اور مذہب کے ضروری احکامات پر عمل کرے
پھر وہ اپنے اہلو عیال کو نماز ادا کرنے کا طریقہ بتاۓ اور اچھے اعمال کی تلقین کرے اس طرح انکی زندگی میں پاکیزگی آئیگی اور انکی زندگی دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوگی –
خاندان کے لوگوں کے ساتھ روز رات کے کھانے کے وقت مل کر ان کو تعلیم دی جا سکتی ہے خاندان کے لوگوں کو ایک ایک حکم کو عمل میں لانے کے لئے وقت دینا ہوگا اس طرح اہل و عیال کو الله کے احکامات پر عمل کرنے کی عادت ہو جاےگی اور سربراہ کی ذمداری پوری ہوگی اور سب لوگ اس آگ سے بچے گیں