12. الله نے فرعون کی لاش کے حفاظت کی ہے

Introduction‎ > ‎8. Important Information‎ >

الله نے فرعون کی لاش کی حفاظت کی ہے

سورہ نمبر ١٠، یونس ، آیتیں نمبر ٩٠ سے ٩٢ تک

جَاوَزۡنَا بِبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡبَحۡرَ فَاَتۡبـَعَهُم فِرۡعَوۡنُ وَجُنُوۡدُه

بَغۡيًا وَّعَدۡوًا‌ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَدۡرَكَهُ الۡغَرَقُ قَالَ اٰمَنۡتُ اَنَّه لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا

الَّذِىۡۤ اٰمَنَتۡ بِه بَنُوۡۤا اِسۡرَآءِيۡلَ وَ اَنَا مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ‏

آٰلۡــٰٔنَ وَقَدۡ عَصَيۡتَ قَبۡلُ وَكُنۡتَ مِنَ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏

فَالۡيَوۡمَ نُـنَجِّيۡكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوۡنَ لِمَنۡ خَلۡفَكَ اٰيَةً

وَاِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ النَّاسِ عَنۡ اٰيٰتِنَا لَغٰفِلُوۡنَ‏

ترجمہ :

اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر سے گزار لے گئے پھر فرعون اور اسکا لشکر ظلم کرنے کی غرض

سے ان کے پیچھے چلے –جب فرعون ڈوبنے لگا تو بول اٹھا کہ میں نے مان لیا کہ الله حقیقی ہے اس

کے سوا کوئی نہیں جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے اور میں بھی سرِاطاعت جھکانے والوں میں سے ہوں

جواب دیا گیا – اب ایمان لاتا ہے جبکہ اس سے پہلے تو تو نا فرمانی کرتا رہا اور فساد برپا کرنے والوں میں

سے تھا – اب تو ہم تیری لاش ہی بچائیں گے تاکہ تو آنے والی نسلوں کے لئے نشان عبرت بنے

حالانکہ بہت سے انسان ایسے ہیں جو غفلت برتتے ہیں