3. الله کے رسول اور ان کے صحابہ
Introduction > 8. Important Information >
الله کے رسول اور ان کے صحابہ
سورہ نمبر ٢، البقر ، آیت نمبر ١٥١
كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولاً مِّنكُمْ يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَابَ
o وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُواْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ :
میں نے تمھارے درمیان تم میں سے اپنا رسول بھیجا ہے ہماری آیت پڑھ کر تم کو سناتا ہے اور تم کو صاف ستھرا کرکے سنوار بھی دیتا ہے اور کتاب اور دانائی کی باتیں سکھاتا ہے اور ایسی تعلیم دیتا ہے جو تم جانتے بھی نہ تھے
سورہ نمبر ٣، العمران ، آیت نمبر ١٤٤
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلاَّ رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَى
o أَعْقَابِكُمْ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىَ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللّهُ الشَّاكِرِينَ
ترجمہ :
اور محمّد تو بس ایک رسول ہیں ان سے پہلے اور بھی رسول گزر چکے ہیں ، پھر کیا اگر وہ قتل کر دیئے جائیں یا اگر وہ مر
جائیں تو کیا تمم الٹے پاؤں پھر جاؤگے ؟ یاد رکھو جو الٹا پھر یگا وہ الله کا نقصان نہیں کریگا بلکہ جو بندے الله کے شکر گزار
بن کر رہینگے انہیں وہ انکی جزا دیگا
سورہ نمبر ٦ ، الانعام ، آیت نمبر ٨ اور ٩
o وَقَالُواْ لَوْلا أُنزِلَ عَلَيْهِ مَلَكٌ وَلَوْ أَنزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِيَ الأمْرُ ثُمَّ لاَ يُنظَرُونَ
o وَلَوْ جَعَلْنَاهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنَاهُ رَجُلاً وَلَلَبَسْنَا عَلَيْهِم مَّا يَلْبِسُونَ
ترجمہ :
اے پیغمبر اگر ہم آپ پر کاغذ کی لکھی کتاب بھی اتار دیتے اور لوگ اس کو چھو کر بھی دیکھ لیتے تب بھی جنھوں نے حق کا انکار کیا ہےوہ یہی کہتے کہ یہ صریح جادو ہے کہتے ہیں کہ اس نبی پر کوئی فرشتہ کیوں نہیں اتارا گیا اگر ہم نے کہیں فرشتہ اتار دیا ہوتا تو اب تک کبھی کا فیصلہ ہو گیا ہوتا پھر انہیں موہلّت نہیں دی جاتی اگر ہم فرشتہ اتارتے تو انسانی شکل میں ہی اتارتے تو اس طرح ان کو اسی شبہ میں مبتلا کر دیتے جس میں اب بھی یہ ہیں
سورہ نمبر ١٨، الکہف ، آیت نمبر ١١٠
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ فَمَن كَانَ يَرْجُو
o لِقَاء رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا
ترجمہ :
کہیے کہ میں آپ کے جیسا انسان ہوں میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک الله ہی ہے پس جو کوئی
اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہو تو اسے چایئے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے
سورہ نمبر ٣٤، سبا ، آیت نمبر ٢٨
o وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِّلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ :
اور ہم نے اے نبی آپ کو تمام انسانیت کے لئے بشیر و نظیر بنا کر بھیجا ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے
سورہ نمبر ٣٣، الاحزاب ، آیت نمبر ٤٠
مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ
o شَيْءٍ عَلِيمًا
ترجمہ :
محمّد تم میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں مگر وہ الله کے رسول اور خاتم النبیین (آخری نبی) ہیں اور الله ہر چییز کا علم
رکھنے والا ہے
سورہ نمبر ٣٣، الاحزاب ، آیت نمبر ٤٥ اور ٤٦
o يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
o وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُّنِيرًا
ترجمہ :
اے نبی ہم نے تمھیں بھیجا ہے گواہ بنا کر ، بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر ، الله کی اجازت سے اس کی طرف
دعوت دینے والا بنا کر اور روشن چراغ بنا کر
سورہ نمبر ٣٤ ، سبا ، آیت نمبر ، ٢٨
o وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِّلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ :
اے نبی ہم نے تمھیں تمام انسانوں کے لئے بشیر و نظیر بنا کر بھیجا ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے -
سورہ نمبر ٣، العمران ، آیت نمبر، ٣١
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
o قُلْ أَطِيعُواْ اللّهَ وَالرَّسُولَ فإِن تَوَلَّوْاْ فَإِنَّ اللّهَ لاَ يُحِبُّ الْكَافِرِينَ
ترجمہ :
کہئے- اگر آپ الله سے محبّت کرتے ہیں ، تو پھر میری اطاعت کرو ، الله تم سے محبّت کریگا اور تمھارے گناہ
معاف کر دیگا الله بڑا معاف کرنے والا اور رحم والا ہے ان سے کہو کہ الله کی اطاعت قبول کر لیں اگر یہ تمھاری
دعوت قبول نہ کرینگے تو الله ایسے لوگوں سے محبّت نہیں کریگا جو حق کا انکار کرے
سورہ نمبر ٤٨، الفتح، آیت نمبر ٢٩ کا حصّہ
مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰهِ وَالَّذِيۡنَ مَعَه اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡ تَرٰٮهُمۡ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًاسِيۡمَاهُمۡ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ ذٰ لِكَ مَثَلُهُمۡ فِى التَّوۡرٰٮةِ وَمَثَلُهُمۡ فِى الۡاِنۡجِيۡلِ ۛۚ
ترجمہ :
محمدﷺ الله کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل،
تم جب انکو دیکھوگے کہ ( وہ الله کے آگے ) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور الله کا فضل اور اس کی خوشنودی میں مشغول
پاؤگے ۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ جن کی وجہ سے وہ الگ سے پہچانے
جاتے ہیں ان کی یہ صفت توریت اور انجیل میں موجود ہے