30. استخارہ کرنے کا طریقہ
Introduction > 8. Important Information >
استخارہ کس طرح کیا جاۓ
استخارہ کیا ہے
استخارہ ایک دعا ہے جو ایک درخواست ہے
کوئی بھی شخص دعا کر کہ کسی بھی ضرورت کے لئے اللہ سے مدد کی درخواست کر سکتا ہے دعا کے بعد وہ اللہ پر بھروسہ کرکے صبر کرے
صحیح بخاری کی حدیث نمبر ٢٦٣ ، جلد ٨، کتاب نمبر ٢١ :
حضرت جابر بن عبدا للہ (رضی ) سے روایت ہے : نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے استخارہ کرنے کا طریقہ سکھا یا تھا انہوں نے بتایا کہ استخارہ
کا مطلب اللہ سے کسی کام یا ضرورت کے بارے میں ہدایت کی درخواست کرنا - اگر تم میں سے کوئی کسی کام کرنے کے لئے سوچتا ہے تو فرض اور سنّت نمازوں کے علاوہ دو رکعت نفل پڑھے اور دعا میں کہے : " یا اللہ میں تیرے علم سے ہدایت چاہتا ہوں آپ زبردست طاقت کے مالک ہیں اور آپ غیب کو بھی جانتے ہیں آپ تمام نعمتوں کے بھی مالک ہیں زتتمیں آپ سے دعا گو ہوں کہ اس وقت یہ ضرورت .......... میرے سامنے ہے مجھے فیصلہ کرنے کے لئے میری مدد کیجئے میں جو بھی فیصلہ کروں میرے لئے دنیا اور آخرت میں خیر کا با عث بنے اور اگر یہ فیصلہ میرے لئے نقصان دہ ہے تو میری مدد فرما- اور اس سے مجھے دور رکھئیے
قران شریف کی کچھ اور آیتیں :
سورہ نمبر ٢ ، البقر ، آیت نمبر ١٥٢ اور ١٥٣
o فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ
o يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَالصَّلاَةِ إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ
ترجمہ :
تم مجھے یاد رکھو میں تمھیں یاد رکھوں گا تم میرا احسان مانتے رہو میری ناشکری مت کرنا – اے
ایمان والوں تم نماز اور صبر کے ساتھ میرا سہارا حاصل کرو
سورہ نمبر ٤٠ ، المومن (غافر) آیت نمبر ٦٠
وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ
إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي
سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ
ترجمہ :
تمہارا رب کہتا ہے "مجھے پکارو، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا، جو لوگ گھمنڈ میں آ کر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، ضرور وہ
ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے"