* 35. الله کی نعمتوں کا شکر ادا کریں
Contents > 7. Important Guidelines >
الله کی نعمتوں کا شکر ادا کریں
سوره نمبر ١٤، ابراہیم ، آیت نمبر ٣٤
وَآتَاكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِن تَعُدُّواْ نِعْمَتَ اللّهِ لاَ تُحْصُوهَا إِنَّ الإِنسَانَ
o لَظَلُومٌ كَفَّارٌ
ترجمہ :
جس نے وہ سب کچھ تمھیں دیا جو تم نے مانگا اگر تم الله کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو کر نہیں سکتے حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بے انصاف اور نا شکرا ہے
سوره نمبر ٢٣ ، المومنون، آیت نمبر ٧٨
o وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ
ترجمہ :
وہ الله ہی تو ہے جس نے تمھیں سننے ، دیکھنے اور سمجھنے کی قوّتیں دیں مگر تم لوگ کم شکر گزاری کرتے ہو
سوره نمبر ٤١، حامیم السجدہ (فصلت) آیت نمبر ٥١
إِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنسَانِ أَعْرَضَ وَنَأى بِجَانِبِهِ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُو دُعَاء عَرِيضٍ
ترجمہ :
اور انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتا ہے اور جب اس کو تکلیف پہونچتی ہے تو لمبی چوڑی دعآئیں کرنے لگتا ہے
سوره نمبر ١٠٢، التکاثر ، آیت نمبر ٨
o ثُمَّ لَتُسْ أَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ
ترجمہ :
پھر ضرور اس دن نعمتوں کے بارے میں تم سے جواب مانگا جائگا