4. ہر قوم کے پاس الله نے اپنا ایک پیغمبر بھیجا ہے

Introduction‎ > ‎8. Important Information‎ >

الله نے اپنے پیغمبر دنیا کی ہر قوم کے پاس بھیجے ہیں

سورہ نمبر ١٠ ، یونس، آیت نمبر ٤٧

oوَلِكُلِّ أُمَّةٍ رَسُولٌ فَإِذَا جَاءَ رَسُولُهُمْ قُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

ترجمہ :

ہر قوم ( امّت ) کے لئے ایک رسول ہے – جب کسی امّت کے پاس رسول آجاتا ہے تو اسکا فیصلہ

پورے انصاف کے ساتھ چکا دیا جاتا ہے اور اس پر ذرّہ

برابر بھی ظلم نہیں کیا جاتا

سورہ نمبر ٤ ، النسسا ، آیت نمبر . ١٦٤

وَرُسُلاً قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَرُسُلاً لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ وَكَلَّمَ اللّهُ

o مُوسَى تَكْلِيمًا

ترجمہ :

ہم نے ان رسولوں پر بھی وحی نازل کی جن کا ذکر ہم اس سے پہلے کر چکے ہیں اور ان رسولوں پر بھی جن کا ذکر ہم نے

تم سے نہیں کیا

ہم نے موسی ٰ سے اس طرح گفتگو کی جس طرح گفتگو کی جاتی ہے

سورہ نمبر ١٦ ، نہل ، آیت نمبر ٣٦

وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ فَمِنْهُمْ

مَنْ هَدَى اللَّهُ وَمِنْهُمْ مَنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلَالَةُ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ

o فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ :

ہم نے ہر امّت میں ایک رسول بھیج دیا اور اس کے ذریئے سب کو خبردار کر دیا کہ الله کی بندگی کرو اور طاغوت کی

بندگی سے بچو

اس کے بعد ان میں سے کسی کو الله نے ہدایت بخشی اور کسی پر ضلالت مسلّط ہو گئی پھر ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھ

لو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا ہے

سورہ نمبر١٧، (بنی اسرئیل) الاسرا ، آیت نمبر ٩٤ اور ٩٥

وَمَا مَنَعَ النَّاسَ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡۤا اِذۡ جَآءَهُمُ الۡهُدٰٓى اِلَّاۤ اَنۡ قَالُـوۡۤا اَبَعَثَ اللّٰهُ بَشَرًا رَّسُوۡلًا‏

قُلْ لَّوۡ كَانَ فِى الۡاَرۡضِ مَلٰۤـئِكَةٌ يَّمۡشُوۡنَ مُطۡمَـئِنِّيۡنَ لَـنَزَّلۡنَا عَلَيۡهِمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَلَـكًا رَّسُوۡلً

ترجمہ :

لوگوں کے پاس جب کوئی ہدایت آئی تو اس پر ایمان لانے سے ان کو کسی چییز نے نہیں روکا بلکہ ان کو اس قول

نے کہ " کیا الله نے بشر کو پیغمبر بنا کر بھیج دیا ؟ ان سے کہو کہ اگر زمین میں فرشتے چل پھر رہے ہوتے تو ہم آسمان

سے ان لوگوں کے لئے فرشتہ کو ہی پیغمبر بنا کر بھیجتے

سورہ نمبر ٣٥، الفاطر ، آیت نمبر ٢٤

o إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خلَا فِيهَا نَذِيرٌ

ترجمہ :

ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا -اور کوئی امّت ایسی نہیں گزری

جس میں کوئی متنببہ کرنے والا نہیں آیا ہو

سورہ نمبر ، ٤٠ ، المومن ( غافر) ، آیت نمبر ٧٨ کا حصّہ

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ مِنْهُم مَّن قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُم مَّن لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ

ترجمہ :

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ مِنْهُم مَّن قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُم مَّن لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ

ترجمہ :

اے نبی ہم تم سے پہلے بہت سے رسول بھیج چکے ہیں جن میں سے بعض کے حالات ہم نے تم کو بتائے ہیں اور

بعض کے نہیں بتائے

کچھ پیغمبروں کے نام جو زمین پر بھیجے گئے ہیں تقریباً ٢٥ پیغمبروں کے نام کلامِ پاک میں موجود ہیں

٢٥ نام نیچے دیئے گئے ہیں

١ . حضرت آدم ( آدم ) - ٢. حضرت ادریس ( اینوخ )-٣. حضرت نوح (نوح ) -

٤. حضرت ھود (ایبر) - ٥. حضرت صالح (شالوح) - ٦. حضرت ابراہیم ( اَبراہَم ) -

٧. حضرت لوط (لوٹ )- ٨. حضرت اسماعیل (اِشمایل ) - ٩. حضرت اِسحاق ( آزیک )-

١٠. حضرت یعقوب (جیکب )- ١١. حضرت یوسف ( جوزف) - ١٢. حضرت ایوب (جوب ) –

١٣. شعئیب ( جیتھرو) - ١٤. حضرت موسٰی ( موزیز ) – ١٥. حضرت ہارون ( آرون) –

١٦. حضرت ذ ُل کفِل ( ایسیکیل) – ١٧. حضرت داو د ( ڈیوڈ ) – ١٨. حضرت سلیمان (سولومن )

١٩. حضرت الیاس ( ایلیجا )- ٢٠. ال یاسا (ا یلیشا) – ٢١. حضرت یونس ( جونح)

٢٢. حضرت زکریا ( ذ ِکاریہ ) – ٢٣. حضرت یحیٰی(جوہن)- ٢٤ . حضرت عیسا ء (جیزس) –

٢٥. حضرت محمّد (ص)