9. جولوگ الله کی راہ میں مارے جاتے ہیں
Introduction > 8. Important Information >
جو لوگ الله کی راہ میں مارے جاتے ہیں
سورہ نمبر ٢، البقر ، آیت نمبر . ١٥٤
وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبيلِ اللّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِن لاَّ تَشْعُرُونَ
ترجمہ :
جو لوگ الله کی راہ میں مارے جاتے ہیں ان کو مردہ مت کہو ،
حقیقت میں وہ زندہ ہیں ، لیکن تم نہیں جا نتے
سورہ نمبر ٣، العمران ، آیت نمبر ١٦٩
وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاء عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ
ترجمہ :
جو لوگ الله کی راہ میں قتل ہوئے ہیں انکو مرُد ہ نہ سمجھو ، حقیقت میں وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں
تبصرہ :
موت کا ذکر ہر شخص پر ایک ذہنی اثر ڈالتا ہے اور جس کے بارے میں سن کر دل شکنی ہو سکتی ہے لہٰذا اس بات کے لئے منع کیا گیا ہے کہ شہد ا ء فی سبیل الله کو مرُدہ کہا جاۓ اس کی وجہ سے کہیں جزبہ جہاد سرد نہ پڑ جاۓ اس کے بجائے یہ ہدایت دی گئی تھی کہ اہل ایمان اپنے ذہن میں یہ تصوّر جمائے رکھیں کہ جو شخص الله کی راہ میں جان دیتا ہے وہ حقیقت میں حیات جا وداں پاتا ہے اس خیال سے روح تازہ ہوتی ہے اور تازہ رہتی ہے