* الله اور اسکے رسول کی اطاعت کریں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines

الله اور اسکے رسول کی اطاعت کریں

سوره نمبر ٤، النساء، آیت نمبر ١١٥

وَمَن يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ

o نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءتْ مَصِيرًا

ترجمہ :

اور جو شخص سیدھا راستہ معلوم ہونے کے بعد رسول کی مخالفت کرے اور مومنوں کے راستے کے علاوہ چلے- تو جدھر وہ چلیگا ہم ادھر ہی اس کو چلنے دینگےپھر ہم اسکو جہنّم میں جھونکیں گے- کیا بدترین جگہ ہے وہ

سوره نمبر ٨، الانفال ، آیتیں نمبر ٢٠ سے ٢٢ تک

o يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَطِيعُواْ اللّهَ وَرَسُولَهُ وَلاَ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ

oوَلاَ تَكُونُواْ كَالَّذِينَ قَالُوا سَمِعْنَا وَهُمْ لاَ يَسْمَعُونَ

oإِنَّ شَرَّ الدَّوَابَّ عِندَ اللّهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِينَ لاَ يَعْقِ

ترجمہ :

اے ایمان والوں ! الله اور اسکے رسول کی اطاعت کرو اور حکم سننسے کے بعد اس سے سرتابی نہ کرو ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے کہا ہم نے سن لیا حالانکہ وہ نہیں سنتے – اصل میں ، الله کے نزدیک تمام جانوروں میں بدترین لوگ گونگے اور بہرے ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے

سوره نمبر ٤٧، محمّد ، آیت نمبر ٣٣

o يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ

ترجمہ :

اے ایمان والوں ! الله اور اس کے رسولکی اطاعت کرو ، اور اپنے نیک عمل کو برباد نہ کرو