* ایمان والے سیدھا راستہ اپنائیں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines‎ > ‎

سورہ نمبر ٦، الانعام آیتیں نمبر ١٥١ سے ١٥٣ تک

قُلْ تَعَالَوْاْ أَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلاَّ تُشْرِكُواْ بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا

وَلاَ تَقْتُلُواْ أَوْلاَدَكُم مِّنْ إمْلاَقٍ نَّحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ وَلاَ تَقْرَبُواْ الْفَوَاحِشَ

مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَلاَ تَقْتُلُواْ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ ذَلِكُمْ

o وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

وَلاَ تَقْرَبُواْ مَالَ الْيَتِيمِ إِلاَّ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَأَوْفُواْ الْكَيْلَ

وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ لاَ نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلاَّ وُسْعَهَا وَإِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُواْ وَلَوْ كَانَ ذَا

o قُرْبَى وَبِعَهْدِ اللّهِ أَوْفُواْ ذَلِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

وَأَنَّ هَـذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلاَ تَتَّبِعُواْ السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَن

o سَبِيلِهِ ذَلِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ

ترجمہ :

اے محمّد ! ان سے کہو –آؤ میں تمھیں سناؤں تمھارے رب نے تم پر کیا پابندیاں عا ئد کی ہیں

اور یہ کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو – اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو – اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈرسے قتل نہ کرو ، ہم تم کو بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی دینگے- اور بے شرمی کی باتوں کے قریب نہ جاؤ ، خواہ وہ کھلی ہو یا چپھی - اور کسی جان کو جس کو الله نے محترم ٹھیرایا ہے ہلاک نہ کرو مگر حق کے ساتھ، یہ ہدایت الله نے کی ہے شاید کہ تم سمجھ سے کام لو - اور یہ کہ یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر ایسے طریقے سے جو بہترین ہو یہاں تک کے وہ بالغ ہو جائیں – اور ناپ تول میں پورا انصاف کرو ، ہم ہر شخص پر زممے داری کا اتنا ہی بار ڈالتے ہیں جتنا ان کے امکان میں ہو – اور جب بات کہو انصاف کی کہو ، خواہ معاملہ اپنے رشتےدار ہی کا کیوں نہ ہو – اور الله کے عہد کو پورا کرو ، ان باتوں کی ہدایت الله نے تمھیں دی ہے شاید کہ تم نصیحت قبول کرو – اس کی ہدایت یہ ہے کہ یہی الله کا سیدھا راستہ ہے لہٰذا تم اسی پر چلو اور دوسرے راستوں پر نہ چلنا کہ الله کے راستے سے الگ ہو جاؤ ، ان باتوں کا الله تمھیں حکم دیتا ہے تاکہ تم پرہیزگار بنو --