* جائداد کی حفاظت کرنا اور الله کی راہ میں خرچ کرنا

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines‎ >

جائداد کی حفاظت کرنا اور الله کی راہ میں خرچ کرنا

سوره نمبر ٢ ، البقر، آیت نمبر ٢٥٤

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَنفِقُواْ مِمَّا رَزَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لاَّ بَيْعٌ فِيهِ وَلاَ

o خُلَّةٌ وَلاَ شَفَاعَةٌ وَالْكَافِرُونَ هُمُ الظَّالِمُونَ

ترجمہ :

اے ایمان والوں ! جو کچھ مال ہم نے تم کو بخشا ہے اس میں سے خرچ کرو اس دن کے آنے سے پہلے جب سوداگری، دوستی اور کسی کی سفارش کام نہ آئیگی اور حق کا انکار کرنے والے بڑے ظالم لوگ ہیں

سوره نمبر ٤، النساء ، آیت نمبر ٦

وَلاَ تُؤْتُواْ السُّفَهَاء أَمْوَالَكُمُ الَّتِي جَعَلَ اللّهُ لَكُمْ قِيَاماً وَارْزُقُوهُمْ فِيهَا

o وَاكْسُوهُمْ وَقُولُواْ لَهُمْ قَوْلاً مَّعْرُوفًا

ترجمہ :

یتیموں کی جانچ کر لیا کرو یہاں تک کہ وہ نکاح کے قابل عمر کو پہنچ جائیں پھر تم ان کے اندر صلاحیت دیکھ لو تو ان کے مال ان کے حوالے کر دو اس خوف سے کہ وہ بڑے ہوکر اپنا مال طلب کریں گے تو فضول خرچی کرکے ان کا مال نہ اڑا دینا - یتیم کا جو سر پرست مال دار ہوتا ہے وہ پرہیزگاری سے کام لے اور کوئی غریب ہو تو واجبی طریقے سے کھا سکتا ہے جب ان کے مال ان کے حوالے کرنے لگو تو لوگوں کو اس پر گواہ بنا لو اور حساب لینے کے لئے الله کافی ہے

سوره نمبر ٦٣، المنافقوں ،آیت نمبر ٩ اور ١٠

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَاأَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وَمَن يَفْعَلْ

o ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُالْخَاسِرُونَ

وَأَنفِقُوا مِن مَّا رَزَقْنَاكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَأَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَا

o أَخَّرْتَنِي إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍفَأَصَّدَّقَ وَأَكُن مِّنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ :

اے ایمان والوں ! تمھارے مال اور تمہاری اولادیں تم کو الله کی یاد سے غافل نہ کر دیں جو لوگ ایسا کریں وہ خسارے میں رہنے والے ہیں جو مال ہم نے تمھیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت کا وقت آ جاۓ اور اس وقت وہ کہے " اے میرے رب کیوں نہ تو نے مجھے تھوڑی سی مہلت اور دے دی کہ میں صدقہ دیتا اور صالح لوگوں میں شامل ہو جاتا

سوره نمبر ٨٩، الفجر، آیت نمبر ١٩ اور ٢٠

o وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّاجَمًّا o وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا

ترجمہ :

اور میراث کا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو اور مال کو بہت عزیز رکھتے ہو

سوره نمبر ١٠٤، الحمزہ ، آیت نمبر ٢ سے ٤

o يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ o الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ

o كَلَّا لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ

ترجمہ :

اور جس نے مال جمع کیا اور اس کو گن گن کر رکھا کیا وہ سمجھتا ہے کہ یہ مال ہمیشہ اس کے پاس رہیگا ! نہیں ! حقیقت میں وہ ایک دہکتی ہوئی آگ میں پھینک دیا جائگا