* حلال غذا کھائیں اور حرام غذا سے پرہیز کریں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines‎ >

حلال اور حرام غذا

سوره نمبر ٢، البقر، آیت نمبر ١٦٨ اور ١٧٢

يَا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُواْ مِمَّا فِي الأَرْضِ حَلاَلاً طَيِّباً وَلاَ تَتَّبِعُواْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ

o عَدُوٌّ مُّبِينٌ

oيَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُلُواْ مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُواْ لِلّهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ

ترجمہ :

لوگوں ! زمین میں جو پاک اور حلال چیزیں ہیں انہیں کھاؤ اور شیطان کے بتائے ہوئے راستے پر نہ چلو وہ تمہارا کھلا دشمن ہے – اے ایمان والوں ! اگر تم حقیقت میں الله کی عبادت کرتے ہو تو جو پاک چیزیں ہم نے تمھیں بخشی ہیں انہیں بے تکلّف کھاؤ اور الله کا شکر ادا کرو

سوره نمبر ٥، المائدہ ، آیت نمبر ١ کا حصّہ

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَوْفُواْ بِالْعُقُودِ أُحِلَّتْ لَكُم بَهِيمَةُ الأَنْعَامِ

ترجمہ :

اے ایمان والوں ! اپنے اقراروں کو پورا کرو تمھارے لئے چار پاۓ جانور (چرنے والے) حلال کر دے گئے

سوره نمبر ٥، المائدہ، آیت نمبر ، ٨٧

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تُحَرِّمُواْ طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللّهُ لَكُمْ وَلاَ تَعْتَدُواْ إِنَّ اللّهَ لاَ يُحِبُّ

o الْمُعْتَدِينَ

ترجمہ :

اے ایمان والوں ! جو پاک چیزیں الله نے تمھارے لئے حللال کی ہے انہیں حرام نہ کر لو اور حد سے آگے نہ بڑھو الله کو حد سے آگے بڑھنے والے سخت ناپسند ہیں

سوره نمبر ٦، الانعام، آیت نمبر ، ١١٨

o فَكُلُواْ مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّهِ عَلَيْهِ إِن كُنتُمْ بِآيَاتِهِ مُؤْمِنِينَ

ترجمہ :

اگر تم الله کی آیات پر یقین رکھتے ہو تو جس چیز پر الله کا نام لیا گیا ہو وہ کھا لیا کرو

سوره نمبر ٦، الانعام، آیت نمبر ١١٩

مَا لَكُمْ أَلاَّ تَأْكُلُواْ مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّهِ عَلَيْهِ وَقَدْ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ إِلاَّ مَا

o اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ وَإِنَّ كَثِيراً لَّيُضِلُّونَ بِأَهْوَائِهِم بِغَيْرِ عِلْمٍ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِينَ

ترجمہ :

اور کیا وجہ ہے کہ جس پر الله کا نام لیا جاۓ تم اسے نہ کھاؤ اور جو چیزیں تم پر حرام کر دی گئی ہیں وہ ایک ایک کر کے بیان کر دی گئی ہیں مگر اس صورت میں کہ کھانے کے لئے لاچار ہو جاؤ بہت سے لوگوں کا حال یہ ہے کہ علم کے بغیر اپنے نفس کی خواہشوں سے لوگوں کو بہکا رہے ہیں ان حد سے گزرنے والوں کو تمہارا رب خوب جانتا ہے

سوره نمبر ٥، المائدہ ، آیت نمبر ٣ اور ٤

حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالْدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ

وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلاَّ مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَأَن

تَسْتَقْسِمُواْ بِالأَزْلاَمِ ذَلِكُمْ فِسْقٌ الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِن دِينِكُمْ فَلاَ تَخْشَوْهُمْ

وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ

o دِينًا فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ فَإِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ وَمَا عَلَّمْتُم مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ

تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللّهُ فَكُلُواْ مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَاذْكُرُواْ اسْمَ اللّهِ عَلَيْهِ وَاتَّقُواْ

o اللّهَ إِنَّ اللّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

ترجمہ :

تم پر حرام کر دیا گیا مردار، خون، سور کا گوشت ، وہ جانور جو الله کے نام کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو اور وہ جانور جو گلہ گھٹ کر ، بلندی سے گر کر ، چوٹ لگنے سے یا کسی جانور کے سینگ لگنے سے مرا ہو یا ایسا جانور جسے درندے پھاڑ کھائیں سواۓ اس کے کہ تم جانور کو زندہ پاکر ذبح کرلو یا وہ جانور جو کسی آستانے پر ذبح کیا گیا ہو اور یہ بھی تمھارے لئے نا جائز ہے کہ پانسوں کے ذریئے اپنی قسمت معلوم کرو یہ سب گناہ کے کام ہیں آج کافروں کو تمہارے دین کی طرف سے مایوسی ہو چکی ہے ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو –آج میں نے تمھارے دین کو تمہارے لئے مکمل کر دیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کردیں اور اسلام کو تمہارے دین کی حیثیت سے قبول کر لیا ہے ( لہٰذا حرام اور حلال کی جو قید تم عا ئد کی ہیں ان کی پابندی کرو) البتہ کوئی شخص بھوک سے مجبور ہوکر ان میں سے کوئی چیز کھا لے بشرطیکہ وہ گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو بیشک الله معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا ہے کہو ، تمہارے لئے ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئیں ہیں اور جو شکاری جانوروں کو تم نے سدھایا ہو اور الله کے دیئے ہوئے علم کی بنا پر شکار کی تعلیم دیا کرتے ہو اگر وہ کسی جانور کو پکڑ رکھیں اس کو بھی تم کھا سکتے ہو البتہ اس پر الله کا نام لے لو الله کا قانون توڑھنے سے ڈرو الله کو حساب لینے میں دیر نہیں لگتی

سوره نمبر ٦، الانعام، آیت نمبر ١٤٥

قُل لاَّ أَجِدُ فِي مَا أُوْحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلاَّ أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا

مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ

o وَلاَ عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ :

کہئے ! جو وحی میرے پاس آئی ہے اس میں میں ایسی کوئی چیز نہیں پاتا جو کھانے والے پر حرام ہو بجز اس کے کہ وہ مردار ہو ، بہتا ہوا خون ہو ، سور کا گوشت ہو یہ سب ناپاک ہیں اصل میں یہ گناہ ہے اگر کوئی چیز جو الله کے سوا اس پر کسی اور کانام لیا گیا ہو پھر کوئی شخص مجبوری کی حالت میں (اس میں سے ) کوئی چیز کھالے اور نافرمانی کا ارادہ نہ رکھتا ہو اور حد سے باہر نہ نکلےتو تمہارا رب بخشنے والا بڑا مہربان ہے

سوره نمبر ٥، المائدہ ، آیت نمبر ٥ کا حصّہ

الْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَابَ حِلٌّ لَّكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلُّ لَّهُمْ

ترجمہ :

آج تمھارے لئے ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئیں اهل کتاب کا کھانا تمہارے لئے حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کے لئے

تبصرہ

ماضی میں، ہم کو ان لوگوں کی محافظ عورتوں سے شادی کرنے کی اجازت دی گئی تھی جن کو مقدس کتابیں دی گئی تھیں. موجودہ حالات میں، یہودی اور عیسائی اگرچہ وہ مقدس کتابوں کے مالک ہیں لیکن انھوں نے مکمل طور پر ہدایتوں کو نظر انداز کر دیا ہے انہوں نے بلا تکلّف سور کا گوشت کھانا اور شراب پینا شروع کر دیا اور پاکیزگی سے دیر ہو گئے اس لیے ان لوگوں کا کھانا بھی نہیں کھانا چاہئے کیونکہ یہ ممکن ہے کہ اس کھانے میں سو فیصدی ملاوٹ ہو سکتی ہے