* ذکرالہی یعنی الله کی یاد کریں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines

ذکر الہی یعنی الله کی یاد کریں

سوره نمبر ١٧، الاسرا (بنی اسرائیل ) آیت نمبر ٤٤

تُسَبِّحُ لَهُ السَّمَاوَاتُ السَّبْعُ وَالأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلاَّ يُسَبِّحُ

o بِحَمْدَهِ وَلَـكِن لاَّ تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا

ترجمہ :

اسکی پاکی تو ساتوں آسمان اور زمین اور ان میں ساری چیزیں بیان کر رہی ہیں جو ساتوں آسمان اور زمین میں ہیں کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو اسکی حمد کے ساتھ تسبیح کرنے میں مشغول نہ ہو مگر تم انکی تسبیح سمجھتے نہیں ہو حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا بردبار اور درگزر کرنے والا ہے

سوره نمبر ٢، البقر ، آیت نمبر ١٥٢

o فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُواْ لِي وَلاَ تَكْفُرُونِ

ترجمہ :

تم مجھے یاد رکھو میں تمہے یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کرو کفران نعمت مت کرنا

سوره نمبر ٤ ، انسا ، آیت نمبر ١٠٣ کا حصّہ

فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلاَةَ فَاذْكُرُواْ اللّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِكُمْ

ترجمہ :

اور جب تم نماز سے فارغ ہو جاؤ تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے الله کو یاد کرو

سوره نمبر ٧، الاعراف ، آیت نمبر ، ٢٠٥

وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعاً وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالآصَالِ وَلاَ

o تَكُن مِّنَ الْغَافِلِينَ

ترجمہ :

اور اپنے رب صبح شام یاد کیا کرو دل ہی دل میں اور خوف کے ساتھ اور زبان سے بھی ہلکی آواز کے ساتھ –تم ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

سوره نمبر ١٣، ارعد ، آیت نمبر ٢٨

o الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ

ترجمہ :

جن لوگوں نے یقین کیا ہے ان کے دلوں کو الله کی یاد سے اطمینان ہوتا ہے خبردار رہو کہ الله کی یاد سے ہی دلوں کو اطمینان ہوتا ہے

سوره نمبر ٣٣، الاحزاب ، آیت نمبر ٤١ – ٤٢

o وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا o يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيراً

ترجمہ :

اے لوگوں جو ایمان لاۓ کثرت سے الله کی یاد کرو – صبح و شام

سوره نمبر ٧٦، ادہر (الانسان) آیت نمبر ٢٥

وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

ترجمہ :

اپنے رب کا نام صبح شام یاد کرو