* رات میں عبادت کریں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines‎ >

رات میں عبادت کریں

سوره نمبر ٣٩، الزمر، آیت نمبر ٩،

أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاء اللَّيْلِ سَاجِدًا وَقَائِمًا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُو رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ

o هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ

ترجمہ :

(کیا اس کی روش بہتر ہے یا اس شخص کی) جو مطیع فرمان ہے رات کے وقت کھڑا رہتا ہے اور سجدے کرتا ہے اور آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے رب کی رحمت سے امید لگاتا ہے کہو بھلا جو علم رکھتے ہیں اور جو علم نہیں رکھتے دونوں برابر ہو سکتے ہیں نصیحت تو عقل رکھنے والے ہی قبول کرتے ہیں

سوره نمبر ٧٣، المزممل ، آیات نمبر ١ سے ٤

o نِصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا o قُمِاللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا o يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ

o أَوْ زِدْعَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلً

ترجمہ :

اے اوڑھ لپیٹ کر سونے والے رات کو قیام کیا کرو مگر کم ، آدھی رات ، یا اس سے کچھ کم کر لو ،یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو اور قرآن کو خوب ٹھیر ٹھیر کرپڑھو

سوره نمبر ٧٣، المزمل ، آیت نمبر ٦

o إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْءًا وَأَقْوَمُ قِيلً

ترجمہ :

در حقیقت رات کا اٹھنا نفس پر قابو پانے کے لیے بہت کار گر ہے اور قرآن پڑھنے کے لئے زیادہ موزوں ہے

سوره نمبر ٧٦، اد دہر (الانسان ) آیت نمبر ٢٦

o وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُوَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا

ترجمہ :

اور رات کو بھی اس کے حضور سجدے کرتے رہو اور رات کے طویل اوقات میں اس کی تسبیح کرتے رہو