* شب قدر کیسے منائیں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines & Information‎ > ‎

سورہ نمبر ٩٧ ، القدر ، آیت نمبر ١ سے ٥

oوَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ o إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِالْقَدْرِ

o لَيْلَةُ الْقَدْرِخَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ

oتَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَابِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ

o سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ

ترجمہ :

ہم نے اس ( قرآن )کو برکت والی رات (شب قدر) میں نازل کیا ہے اور تم کیا جانو کہ یہ برکت والی رات (شب قدر) کیا ہے ؟ یہ برکت والی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے – اس میں فرشتے اور روح (جبریل) اپنے رب کے ا ذن سے ہر حکم لے کر زمین پر اترتے ہیں وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوع فجر تک -

سورہ نمبر ٤٤، ادخان، آیتیں نمبر ٢ سے ٤ تک

o وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ

o إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ

o فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ

ترجمہ :

قسم ہے اس کتاب مبین کی کہ اسے ہم نے بڑی خیرو برکت والی رات (شب قدر) میں نازل کیا ہےکیونکہ ہم لوگوں کو متنببہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے یہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے

تبصرہ :

یہ ساری برکت راتوں میں سے ایک ہے. اس رات کے دوران فرشتے اور روح [جبریل ] زمین کے قریب اترتے ہیں . یہ رات اجر اور برکت سے بھرپور ہے اور ہزار مہینوں کی عبادت کے برابر ہے. لیلتول قدر میں جو کوئی بھی حصہ لیتا ہےاسکی عبادت ٨٣ سال اور ٤ ماہ کے برابر ہوتی ہے. اس رات میں قرآن کریم کو لوح محفوظ سے زمین پر نازل کیا گیا تھا

قرآن پاک میں اس رات کی مخصوص تاریخ نہیں بتائی گئی ہے لیکن کچھ احادیث میں رمضان کے ماہ میں کچھ تاریخوں کا ذکر ہے

احادیث :

جلد نمبر ٣ ، کتاب نمبر ٣٢ ، حدیث نمبر٢٣٤ صحیح بخاری

حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله و علیہ وسلم نے فرمایا، "رمضان کے آخری دس راتوں میں قدر کی رات کو تلاش کریں

صحیح بخاری - جلد ٣ ، کتاب ٣٢ ، حدیث نمبر ٢٣٨

حضرت ابن عبّاس سے روایت ہے کہ نبی صلی الله و علیہ وسلم نے فرمایا "رمضان کے آخری دس راتوں میں قدر کی رات کو دیکھو،

حضرت عائشہ سےایک اور روایت ہےکہ الله کے نبی نے یہ بھی فرمایا ہے کہ یہ رات رمضان کے ماہ میں آخری عشرہ کی طاق راتوں میں یعنی ٢١، ٢٣، ٢٥ ، ٢٧ ، یا ٢٩ ویں شب میں ہو سکتی ہے

اس رات میں عبادت کیسے کریں

لیلتول قدر میں عبادت کرنے کے لئے یا اس رات کو تلاش کرنے کے لئے ہر شخص اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیّار کرے اور یہ طے کر لے کہ اس رات میں پوری عبادت کرنا ہے

اس رات میں عبادت کرنے کی کچھ تجاویز ہیں :

· رات میں تراویح کی نمازوں کے بعد نفل نمازوں کا اہتمام کرے اور ان نمازوں کو وقفے کے ساتھ ادا کرے

· نفل نمازوں کے وقوف میں تلاوت کلام پاک کرتا رہے

· ذکر الہی میں بھی اپنا وقت صرف کر سکتا ہے

· اجتمائی طور پر گفتگو کرنے سے پرہیز کرے

الله سے د عا ہے کہ وہ ہم سب کو اس مبارک رات میں عبادت کرنے کی توفیق دے