* شیطان کے حملے سے بچیں اور الله کی پناہ طلب کریں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines‎ >

شیطان کے حملے سےبچیں اور الله کی پناہ طلب کریں

سوره نمبر ٧، الاعراف ، آیت نمبر ١٤ سے ١٧

o قَالَ إِنَّكَ مِنَ المُنظَرِينَ o قَالَ فَأَنظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ

ثُمَّ لآتِيَنَّهُم مِّن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ o قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ

o وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَن شَمَآئِلِهِمْ وَلاَ تَجِدُ أَكْثَرَهُمْ شَاكِرِينَ

ترجمہ :

(ابلیس) نے کہا اس دن تک مہلت دے جب یہ سب دوبارہ اٹھائیں جائینگے فرمایا " جا تجھے مہلت دی " وہ بولا "تو نے مجھے ملعون کیا ہی ہے اب میں بھی سیدھے راستے والے انسانوں کی گھات میں لگا رہوں گا پھر انکو آگے سے پیچھے سے دائیں سے اور بائیں سے گھیروں گا اور تو ان میں سے اکثر لوگوں کو شکر گزار نہ پائے گا

سوره نمبر ١١٣، الفلق ، آیت نمبر ١ سے ٥

o وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ o مِن شَرِّ مَا خَلَقَ o قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ

o وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ o وَمِن شَرِّالنَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ

ترجمہ :

کہو ! میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے اور رات کی تاریکی کے شر سے جب وہ چھا جاۓ اور گرہوں میں پھونکنے والوں کے شر سے اور حاسد کے شر سے جب کہ وہ حسد کرے

سوره نمبر ١١٤، الناس ، آیت نمبر ، ١ سے ٦

مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ o إِلَهِ النَّاسِ o مَلِكِ النَّاسِ oقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ

o مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ o الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ o الْخَنَّاسِ

ترجمہ :

کہو ! میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب، انسانوں کے بادشاہ ، انسانوں کے حقیقی معبود کی اس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے خوا ہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے

سورہ نمبر ٢٤ ، النور ، آیت نمبر ٢١

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَّبِعۡ خُطُوٰتِ

الشَّيۡطٰنِ فَاِنَّهٗ يَاۡمُرُ بِالۡـفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡكَرِ‌ ؕ وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ

وَرَحۡمَتُهٗ مَا زَكٰى مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَبَدًا وَّلٰـكِنَّ اللّٰهَ يُزَكِّىۡ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ

وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

ترجمہ :

اے ایمان والوں ! شیطان کے قدم سے قدم ملا کر نہ چلو ۔ اور جو شخص بھی شیطان کے قدموں پر چلے گا تو شیطان تو بےحیائی اور بری باتوں کی طرف لے جائگا ۔ اور اگر تم پر الله کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے ایک شخص کو بھی سدھرنا سورنا نصیب نہ ہوتا – لیکن الله جس کو چاہتا ہے پاک صاف کردیتا ہے – اور الله خوب سننے والا ، جاننے والا ہے