* قرآن کی تلاوت کریں قرآن کو نہ چھوڑیں اور توجہ سے سنیں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines

قرآن کی تلاوت کریں قرآن کو نہ چھوڑیں اور توجہ سے سنیں

سوره نمبر ٥٦، الواقعہ ، آیت نمبر .٧٧ سے ٨٠ تک

o لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ o فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ o إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ

o تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ :

یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے ایک محفوظ کتاب میں ثبت ، جسے مطہرین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا یہ رب العا لمین کا نازل کردہ ہے

سوره نمبر ١٦، النحل ، آیت نمبر ٩٨

o فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

ترجمہ :

جب تم قرآن کی تلاوت کرو تو شیطان رجیم سے الله کی پناہ مانگ لیا کرو

سوره نمبر ٢٩، انکبوت ، آیت نمبر ٤٥ کا حصّہ

اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ

ترجمہ :

(اے نبی) تلاوت کرو اس کتاب (قرآن) کی جو آپکے طرف وحی کے ذریعہ بھیجی گئی ہے

سوره نمبر ٣٥، الفاطر ، آیت نمبر ٢٩

إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً

o يَرْجُونَ تِجَارَةً لَّن تَبُورَ

ترجمہ :

اور جو لوگ الله کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز کو قایم کرتے ہیں اور جو کچھ رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے کھلے اور چپھے خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت ہے جس میں کبھی خسارہ نہ ہوگا

سوره نمبر ٢٥، الفرقان، آیت نمبر ٣٠

o وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآَنَ مَهْجُورًا

ترجمہ :

اور الله کے رسول (حشر کے میدان میں ) کہیںگے " یہ افراد وہ ہیں جنہوں نے قرآن پاک کو چھوڑ دیا تھا "

تبصرہ :

ان لوگوں نے قرآن کو ان کے غور کے قابل نہیں سمجھا اور انہوں نے نہ ہی اسے قبول کیا اور نہ ہی اس کی پیروی کی. بلکہ انہوں نے اس کو مذاق کا ہدف بنا دیا اصل میں انہوں نے اس کتاب کو ایک کپڑے میں لپیٹ دیا اور صرف یہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہی پڑھا جاتا ہے .

میرے خیال میں، مسلمانوں کو قرآن کے اقدار کو سمجھنا چاھیئے اور اس میں جو ہدایتیں دی گئی ہیں اس پر سختی سے عمل کرنا چاھیئے

آپ یہ جاننے کے بعد حیران ہو جائیں گے کہ دوسرے مذہب کے لوگوں نے قران کریم کا خوب احترام کیا ہے. حال ہی میں ہارورڈ یونیورسٹی، امریکہ میں قانون کے ادارہ میں اپنے معروف قانون فیکلٹی کے دروازے پر سوره نمبر ٤، النساء کی آیت نمبر ١٣٥ کو چسپاں کر رکھا ہے

" اے ایمان والوں ! انصاف پر قائم رہو اور الله کے لئے سچی گواہی دو (اس میں) تمہارا یا تمھارے والدین اور تمھارے رشتےداروں کا نقصان ہی ہو اگر کوئی امیر ہو یا غریب تو الله تم سے زیادہ انکا خیر خواہ ہے تو تم خواہش نفس کے لئے عدل کو نہ چھوڑ دینا اگر تم لگی لپٹی شہادت دو گے یا تم نے سچائی سے پہلو بچایا تو جان لو الله تمھارے سب کاموں سے واقف ہے "

ادارہ کے مطابق، اس آیت میں گواہی کی سچائی کی اہمیت کا اشارہ ہے

سوره نمبر ٧، الاعراف ، آیت نمبر ٢٠٤

o وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

ترجمہ :

جب تمھارے سامنے قرآن پڑھا جاۓ تو توجہ سے سنو اور خاموش رہو شاید کہ تم پر بھی رحمت ہو جاۓ