* موت سے پہلے کیسے وصیت کریں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines‎ >

موت سے پہلے کیسے وصیت کریں

سوره نمبر ٥، المائدہ ، آیت نمبر ١٠٦ اور ١٠٧

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِينَ الْوَصِيَّةِ

اثْنَانِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ أَوْ آخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ إِنْ أَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِي

الْأَرْضِ فَأَصَابَتْكُمْ مُصِيبَةُ الْمَوْتِ تَحْبِسُونَهُمَا مِنْ بَعْدِ الصَّلَاةِ فَيُقْسِمَانِ

بِاللَّهِ إِنِ ارْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِي بِهِ ثَمَنًا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ وَلَا نَكْتُمُ

o شَهَادَةَ اللَّهِ إِنَّا إِذًا لَمِنَ الْآثِمِينَ

فَإِنْ عُثِرَ عَلَىٰ أَنَّهُمَا اسْتَحَقَّا إِثْمًا فَآخَرَانِ يَقُومَانِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِينَ اسْتَحَقَّ

عَلَيْهِمُ الْأَوْلَيَانِ فَيُقْسِمَانِ بِاللَّهِ لَشَهَادَتُنَا أَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَمَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا

o إِذًا لَمِنَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ :

اے ایمان والوں ! جب تم میں سے کسی کا موت کا وقت آجائے اور وہ وصیت کر رہا ہو تو اس کے لئے شہادت کا نصاب یہ ہے کہ تمھاری جماعت میں سے دو صاحب عدل آدمی گواہ بنائے جائیں یا تم اگر سفر کی حالت میں ہواور وہاں موت کی مصیبت پیش آ جا ئے تو غیر مسلموں میں ہی سے دو گواہ لے لئے جائیں اگر گواہوں کی نسبت کچھ شک ہو تو ان کو نماز کے بعد کھڑا کرو اور دونوں الله کی قسمیں کھائیں کہ ہم شہادت کا کچھ عوض نہیں لیں گے خواہ کوئی ہمارا رشتےدار ہی کیوں نہ ہو اور نہ ہی ہم الله کی شہادت کو چھپا ئینگے اگر ہم نے ایسا کیا تو گنہگار ہوں گے لیکن اگر پتہ چل جائے کہ ان دونوں نے جھوٹی گواہی دے کر اپنے آپ کو گناہ میں مبتلا کیا ہے تو پھر ان کی جگہ دو اور اشخاص جو انکی بہ نسبت شہادت دینے کے اہل تر ہوں الله کی قسم کھا کر کہیں کہ ہماری شہادت ان دونوں کی شہادت سےسچی ہے ہم نے زیادتی نہیں کی اگر ایسا کریں تو ظالموں میں سے ہونگے ایسا کرنے سے قریب ہے لوگ شہادتوں کے اصلی رخ پر آجائیں گے یا کم از کم اس بات ہی کا خوف کریں گے کہ قسمیں ان کی قسموں کے بعد رد کر دی جائیں گی اور الله سے ڈرو اس کے حکموں کو سنو اور الله نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا