* نیکی کا راستہ اختیار کریں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines‎ >

نیک لوگ الله کی نظر میں قابل قدر ہیں

سوره نمبر ٢، البقر، آیت نمبر ١٧٧

لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّواْ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَـكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَالْمَلآئِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّآئِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُواْ وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاء والضَّرَّاء وَحِينَ الْبَأْسِ أُولَـئِكَ الَّذِينَ

o صَدَقُوا وَأُولَـئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ

ترجمہ :

نیکی یہ نہیں ہے کہ تم نے اپنے چہرے مشرق کی طرف کرلئے یا مغرب کی طرف ، بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی الله کو ، یوم آخر کو ، ملائکہ کو اور الله کی نازل کی ہوئی کتابوں اور اسکے پیغمبروں کو دل سے مانے اور الله کی محبّت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں، یتیموں، مسکینوں ، مسافروں اور ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی رہائی پر خرچ کرے ، نماز قائم کرے اور ذکات دے اور نیک وہ لوگ ہیں جو عهد کریں تو اسے وفا کریں اور تنگی اور مصیبت کے وقت اور حق و باطل کی جنگ میں صبر کریں یہی لوگ ہیں جو سچے ہیں اور الله سے ڈرتے ہیں

سوره نمبر ٢٥، الفرقان ،آیت نمبر ٦٣ سے ٦٥

وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا

وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا o وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا o سَلَامًا

o اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامً

ترجمہ :

رحمان کے اصلی بندے وہ ہیں جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں اور جاہل ان سے گفتگو کرنے چاہے تو کہہ دیتے ہیں سلام ، اور جو اپنے رب کے حضور میں سجدے اور قیام میں رات گزارتے ہیں جو دعا مانگتے رہتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو دوزخ کے عذاب سے دور رکھیو کہ اسکا عذاب بڑی تکلیف دہ چیز ہے اور دوزخ ٹھیرنے کی اور رہنے کی بری جگہ ہے

سوره نمبر ٩، توبہ ، آیت نمبر ١١٢

التَّائِبُونَ الْعَابِدُونَ الْحَامِدُونَ السَّائِحُونَ الرَّاكِعُونَ السَّاجِدُونَ الْآَمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّاهُونَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَالْحَافِظُونَ لِحُدُودِ اللَّهِ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ ﴿9:112﴾

ترجمہ :

جو لوگ توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، الله کے راستے میں چلنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے سجدہ کرنے والے ، نیکی کا حکم دینے والے اور بدی کو روکنے والے اور الله کے حدود کی حفاظت کرنے والے یہی مومن لوگ ہیں اے نبی انکو خشخبری سنا دیں

سوره نمبر ٤٩، الحجرات، آیت نمبر ١٣

يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُو

o إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ

ترجمہ :

اے انسانوں ! ہم نے تمھیں ایک آدمی اور ایک عورت سے پیدا کیا پھر تمھاری قومیں اور برادریاں بنا دیں تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو، حقیقت میں الله کے نزدیک سب سے عزت والا وہ ہے جو تمھارے اندر سب سے زیادہ پرہیزگار ہے یقینن الله سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے

حدیث : جلد نمبر ٢، کتاب نمبر ٥ ، حدیث نمبر ٥٠٤ ، صحیح بخاری

حضرت ابو ہریرہ رضی الله و تعالہ عنہو سے روایت ہے کہ :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، "قیامت کے دن اللہ تعالی کے سایہ میں ساتھ لوگ رہیں گے جب اس کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا "

(1) انصاف پسند حکمران

(2) ایک جوان آدمی جو اللہ کی عبادت بچپن سے ہی کرتا ہو

(3) ایک شخص جس کا دل مسجد میں لگا رہتا ہے جو مسجد میں پانچ وقت کا نمازی ہو

(4) دو افراد جو صرف ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اللہ تعالی کے لئے ہی ملتے ہیں اور اللہ کی وجہ سے ہی الگ ہوتے ہیں

(5) ایک شخص جو ایک دلکش عورت کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے سے انکار کرتا ہو اور اللہ سے ڈرتا ہو

(6) جو شخص خفیہ طور پر خیرات کرتا ہو اس کا بائیں ہاتھ نہیں جانتا کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کیا دیا ہے

(7) جو شخص اکیلے ہو کر الله کی یاد کرتا ہو اور اس کی آنکھوں سے آنسو کا سیلاب جاری ہو جاتا ہو