* کسی کا مزاق نہ اڑائیں، بدنام نہ کریں، طعنہ نہ دیں اور برے نام سے نہ بلائیں اور کسی کی برائی نہ کریں

Contents‎ > ‎7. Important Guidelines‎ >

کسی کا مزاق نہ اوڑائیں ، بدنام نہ کریں ، طعنہ نہ دیں اور برے نام سے نہ بلائیں کسی کی برائی نہ بیان کریں

سوره نمبر ٤٩، الحجرات آیت نمبر ١١

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَومٌ مِّن قَوْمٍ عَسَى أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاء مِّن نِّسَاء عَسَى أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الاِسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ وَمَن لَّمْ يَتُبْ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَo

ترجمہ :

اے ایمان والوں ! نہ مرد دوسرے مردوں کا مزاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مزاق اڑائیں ہو سکتا ہے کہ ان سے بہتر ہوں آپ لوگ آپس میں ایک دوسرے پر طعن نہ کریں – اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے یاد کریں- ایمان لانے کے بعد برا نام پیدا کرنا بری بات ہے اور جو توبہ نہ کریں وہ ہی ظالم ہیں

سوره نمبر ١٠٤، الحمزہ، آیت نمبر ١

o وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ

ترجمہ :

تباہی ہے اس شخص کے لئے جو لوگوں پر طعن کرتا ہے اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرتا ہے

سوره نمبر ٤، النساء ، آیت ١٤٨ اور ١٤٩

o اَّ يُحِبُّ اللّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوَءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلاَّ مَن ظُلِمَ وَكَانَ اللّهُ سَمِيعًا عَلِيمًا

o إِن تُبْدُواْ خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُواْ عَن سُوَءٍ فَإِنَّ اللّهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيرًا

ترجمہ :

الله اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ کوئی کسی کو علانیہ برا کہے مگر کسی پر ظلم ہوا ہو تو (اگر کوئی مظلوم ہو تو اس صورت میں تم کو بدگوئی کا حق ہے ) اور الله سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے لیکن اگر تم ظاہر اور باتن میں بھلائی کروگے اور تم برائی در گزر کروگے تو الله بھی معاف کرنے والا اور صاحب قدرت ہے